جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

وزیر اعظم کا دورہ ترکی، کُل جماعتی کانفرنس ملتوی

کانفرنس ملتوی

اسلام آباد : ترکی اور شام میں آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف ترکی کے دورے پر جا رہے ہیں، جس کے سبب کُل جماعتی کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔

ملکی امن و امان و سیاسی صورتحال کے پیش نظر بلائی جانے والی اے پی سی کا دوسری مرتبہ شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس ملتوی کرنے بارے اتحادی جماعتوں کے قائدین کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی میں زلزلہ، عسکری قیادت کا اظہار افسوس، امدادی سرگرمیوں کیلئے خصوصی دستے روانہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف کل اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ انقرہ روانہ ہوں گے۔ وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کانفرنس ملتوی اور وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی تصدیق کردی۔

مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعظم، صدر اردوان سے زلزلے کی تباہی، جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت، ترکیہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے، جس کے باعث جمعرات 9 فروری کو بلائی گئی اے پی سی مؤخر کی جا رہی ہے۔ اتحادیوں کی مشاورت سے نئی تاریخ کا اعلان ہوگا۔

متعلقہ خبریں