جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

شہزادہ چارلس اور بورس جانسن کی صحتیابی کیلئے دعا گوہ ہوں: وزیر اعظم

شہزادہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے برطانوی شہزادہ چارلس اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہزادہ چارلس اور وزیراعظم بورس جانس کی جلد صحتیابی اور لمبی زندگی کے لیے دعا گو ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں آئسولیشن میں موجود ہیں۔انہوں نے آئسولیشن سے ہی حکومتی ذمہ داریاں نبھانے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل برطانوی شہزادہ چارلس میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ بھی آئسولیشن میں ہیں۔

متعلقہ خبریں