جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

جیل پنجاب کی نگرانی میں ہے تو شہباز گل پر تشدد پرویز الہٰی نے کرایا؟ عطاء تارڑ

جیل پنجاب

اسلام آباد : معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ جیل پنجاب حکومت کی زیر نگرانی ہے۔ شہباز گل پر پرویز الہٰی نے تشدد کرایا یا ہاشم ڈوگر نے؟

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ غیر ملکی لوگوں سے فنڈنگ لی گئی، ان کا کیا مفاد تھا۔ امریکا اور باقی ممالک کے لوگوں کوپی ٹی آئی سے اتنی محبت ہے۔ انہیں پتا ہے کہ یہ پاکستان کو کھوکھلا کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز گِل کی جسمانی ریمانڈ کی حکومتی نظرثانی درخواست دوبارہ سننے کا حکم

انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے دفاع میں فواد چوہدری کی پریس کانفرنس تضادات کا مجموعہ تھا۔ عمران خان کہتے ہیں شہباز گل کو مارا پیٹا گیا۔ یہ جیل پنجاب حکومت کی زیر نگرانی ہے۔ شہباز گل پر پرویز الہٰی نے تشدد کرایا یا ہاشم ڈوگر نے کرایا ہے؟

متعلقہ خبریں