نئی دہلی میں آلودگی سے پریانکا چوپڑا پریشان، بھارتی ناراض

پریانکا چوپڑا

نئی دہلی : دنیا کے آلودہ ترین شہر نئی دہلی نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو پریشان اور حیران کردیا ہے۔

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو بھارتی داروالحکومت نئی دہلی میں ماحولیاتی آلودگی نے پریشان کردیا ہے۔

آنے والی ویب سیریز دی وائٹ ٹائیگر کی شوٹنگ کے لئے کے لیئے آئی پریانکا نے اپنی اس پریشانی کا اظہار سوشل میڈیا پر ماسک پہنی تصویر شیئر کرکے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی آپ و ہوا میں یہاں شوٹنگ کرنا مشکل ہے۔ میں یہ تصور بھی نہیں کر پار رہی ہوں کہ یہاں ان حالات میں لوگ رہ کیسے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا نے عالمی ماحولیاتی معاہدے سے باضابطہ علیحدگی کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس ایئر پیو ریفائرس اور ماسک ہیں۔ بے گھروں کو دعائیں دیتے ہوئے پریانکا نے کہا کہ میری دعائیں ہیں کہ سبھی محفوظ رہیں۔

دوسری طرف بھارتیوں سے سچ برداشت نہ ہوا اور سوشل میڈیا پر صارفین نے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا۔

بھارتیوں کی جانب سے گزشتہ سال وائرل ہونے والی تصویریں جس میں پریانکا سگریٹ پیتی ہوئی نظر آرہی ہیں، انہیں یاد دلانا شروع کردیا۔