جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

پریانکا چوپڑا نے خود کو امن کا حامی قرار دے دیا

پریانکا چوپڑا

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کی حامی تھی نہ ہوں اور نہ کبھی ہوں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیسیف کی سفیر برائے خیر سگالی پریانکا چوپڑا نے خود کو امن کا حامی قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاہ فام حسینہ ٹونی آن سنگھ نے مس ورلڈ 2019 کا تاج اپنے نام کرلیا

ایک انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے کہا کہ کبھی بھی جنگ کی حمایت کا کوئی بیان نہیں دیا اور میرے ماضی کے تمام کام اور بیانات کو دیکھا جائے تو بھی اس بات کا علم ہو جائے گا کہ میں کبھی بھی جنگ کی حمایتی نہیں رہی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اپنے فن اور تخلیقات کو انسان دوستی اور امن کیلئے استعمال کیا۔

متعلقہ خبریں