جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پروفیشنل فٹبال کی سرگرمیوں کی واپسی کا امکان

واپسی

یورپ: پروفیشنل فٹبال کی سرگرمیوں کی واپسی کا امکان پیدا ہوگیا، جرمن فٹبال لیگ کے منتظمین نے نو مئی سے مقابلوں کے دوبارہ انعقاد کا اعلان کردیا۔

کورونا کی وباء کے باعث یورپ میں فٹبال کی سرگرمیاں معطل ہیں، جرمنی میں حالات میں بہتری کے بعد جرمن فٹبال فیڈریشن نے فٹبال کی سرگرمیوں کے سلسلے میں کمر کس لی۔

جرمن لیگ کے منتظمین نے شائقین کے بغیر مقابلوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، نو مئی سے جرمن لیگ کا دوبارہ آغاز ہوگا۔

خیال رہے کہ جرمنی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد چھ ہزار سے کم اورمتاثرین کی تعداد ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

متعلقہ خبریں