جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

26 پوائنٹس پر پیش رفت مکمل، پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید

پوائنٹس پر

اسلام آباد : پاکستان 26 پوائنٹس پر پیش رفت مکمل کرکے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید ہے۔

انٹرنیشنل کو آپریشن ریویو گروپ کا ورچوئل اجلاس آج ہو گا۔ فیٹف ایکشن پلان کے تحت 27 پوائنٹس پر عملدرآمد کیلئے ہدف دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ‏ ایف اے ٹی ایف : یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان سے بلیک لسٹنگ کا خطرہ ٹل چکا : حماد اظہر

گروپ میں چین، امریکہ، یوکے، فرانس، انڈیا شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے عملدرآمد نکات پر رپورٹ تیار کی جائے گی، جسے فیٹف پلینری اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ فیٹف پلینری میٹنگ 21 سے 25 جون تک ہوگی۔

پاکستان کی جانب سے ایک نکتے پر عملدرآمد باقی رہ گیا، جس کے باعث پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید ہے۔ گزشتہ اجلاس تک پاکستان نے 24 نکات پر عملدرآمد کیا۔ پاکستان کو 2018 میں گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں