جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے میں سازش نظر آرہی ہے: اسد عمر

اسد

اسلام آباد: اسد عمر کا کہنا ہے کہ ای سی کے فیصلے پی ٹی آئی کے خلاف ہوئے جنہیں عدالتوں نے ختم کیا، ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے میں سازش نظر آرہی ہے۔

رہنما تحریک انصاف اسد عمر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ای سی ریاستی ادارے کے بجائے سیاسی حریف کے طور پر کام کررہا ہے، الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کے ذیلی ادارے کے طور پر کام کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس بھیج دیا

اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جلسوں میں لاکھوں لوگ آرہے ہیں، پنجاب، کے پی اسمبلی قرارداد منظور کرچکی کہ ای سی پر اعتماد نہیں، عوام کا اعتماد بحال رہے تو یہ ممکن نہیں کہ ای سی سیاسی حریف بنے، ای سی کے فیصلے پی ٹی آئی کے خلاف ہوئے جنہیں عدالتوں نے ختم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے میں سازش نظر آرہی ہے۔

متعلقہ خبریں