جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش جاری

بجلی کی طویل

کراچی : عیدالضحیٰ کے موقع پر بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش جاری ہے۔

کے الیکٹرک نے کراچی کے عوام کو بڑی عید پر بڑا تحفہ لوڈ شیڈنگ کی صورت میں دیا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں رات بجلی غائب ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمر ایوب نے کراچی میں فراہم کی جانیوالی بجلی ملک میں سب سے سستی قرار دیدی

ملیر، شاہ فیصل ،کورنگی اور سرجانی اور نیو کراچی، کورنگی سیکٹر اورنگی، گڈاپ، کیماڑی اور منگھو پیر بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے۔

لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام مشکلات کا سامنا ہے۔ لائٹ نہ ہونے کے باعث فریج بند پڑے ہیں، عوام کو گوشت خراب ہونے کی فکر لاحق ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں