جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

گھروں کا وعدہ حقیقت میں ڈھل رہا ہے، اب سیاسی مخالفین شرمندہ ہیں : فواد چوہدری

گھروں کا وعدہ

اسلام آباد : فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گھروں کی تعمیر کا وعدہ اب حقیقت میں ڈھل رہا ہے، سیاسی مخالفین اب شرمندہ ہیں۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور کے بعد آج وزیر اعظم عمران خان سرگودھا میں ہزاروں گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بے گھر افراد کے لئے 35 ہزار اپارٹمنٹس بنا کر وعدہ پورا کریں گے : وزیر اعلیٰ پنجاب

سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم تعمیراتی پیکج کے تحت بینک لاکھوں گھروں کی تعمیر کیلئے قرضہ دے رہے ہیں، سیمنٹ کی فروخت اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ اب حقیقت میں ڈھل رہا ہے، وہ سیاسی مخالفین جن کو لگتا تھا یہ کیسے ہو سکتا ہے عمران خان پچاس لاکھ گھر کیسے بنا سکتے ہیں اب شرمندہ ہیں، ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں