ملزمان کی چین حوالگی کے بل کے خلاف لاکھوں افراد کا ہانگ کانگ میں دھرنا

ہانگ کانگ : ملزمان کی چین حوالگی کے نئے بل کے خلاف لاکھوں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

ملزمان کی چین حوالگی کے نئے بل کے خلاف ہانگ کانگ کی پندرہ سالہ تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا دیا جا رہا ہے، بِل کے خلاف ہزاروں مظاہرین نے اتوار سے ہانگ کانگ کی حکومت کے مرکزی دفاتر اور اسمبلی کی عمارت کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔

دھرنے کے باعث دفاتر تک جانے والے راستے بند ہیں، ہانگ کانگ کی ستر رکنی اسمبلی میں مجوزہ بِل بدھ کو دوسری بار بحث کے لیے پیش کیا جانا تھا، لیکن حکومت کی جانب سے اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اجلاس کے ملتوی ہونے کے بعد علاقے میں شدید عوامی احتجاج جاری ہے، مظاہرین مجوزہ بل کی محرک اور ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لام کے استعفے کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔