جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کالعدم تحریک لبیک کا احتجاج، وفاقی پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

وفاقی پولیس اہلکاروں

اسلام آباد : کالعدم تحریک لبیک کے مارچ سے نمٹنے کے لیئے وفاقی پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردیں گئیں۔

کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے کے اعلان کے باعث وفاقی پولیس کے اہلکاروں اور جوانوں کی چھٹیاں بند کردی گئیں ہیں۔ چھٹی پر گئے اہلکاروں کو ڈیوٹی پر واپس پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : کل کا اپوزیشن کا احتجاج بتا رہا تھا کہ سکون ڈاٹ کام ہے : شیخ رشید

اسلام آبادمیں فیض آباد کے مقام پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ واٹر کینن اور بکتر بند گاڑیاں بھی فیض آباد پہنچا دی گئیں۔ آنسو گیس کی شیلنگ کے سامان سے لیس پولیس کے دستے بھی فیض آباد موجود ہیں۔ مظاہرین کو کسی بھی صورت فیض آباد پر نہ پہنچنے دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں