جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرے جاری، 9 افراد ہلاک

میانمار 9

نیپیٹاؤ : میانمار میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف عوامی احتجاج جاری ہے، مظاہرین پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 9 مظاہرین ہلاک ہوگئے۔ فورسز کی جانب سے جنگی ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا نے میانمار کے فوجی جنرل کے دو بچوں پر پابندیاں عائد کردیں

دوسری طرف ایمنسٹی انٹرنیشنل نے طاقت کے استعمال کو قتل و غارت گری قرار دے دیا۔ میانمار فوج کا الزام ہے کہ آنگ سان سوچی نے ینگون کے وزیراعلیٰ سے غیر قانونی طور پر 6 لاکھ ڈالر اور 11 کلو سے زیادہ سونا وصول کیا ہے۔

متعلقہ خبریں