جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

صوبائی حکومتیں صوبائی فنانس کمیشن کا فوری اعلان کرنے کے اقدامات کریں : فواد چوہدری

صوبائی فنانس

اسلام آباد : فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومتیں صوبائی فنانس کمیشن کا فوری اعلان کرنے کے اقدامات کریں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کی ہدایت پر صوبائی فنانس کمیشن کا فوری اعلان کرنے کے اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں سائنس و ٹیکنالوجی اسپیشل اکنامک زون بنائیں گے : فواد چوہدری

سماجی میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈز فوری طور پر ضلعی حکومتوں کو منتقل کئے جائیں، آرٹیکل 140-A کی خلاف ورزی قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی تحریک انصاف کی حکومتوں پر تو عملدرآمد کی ذمہ داری زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں