جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

امدادی فنڈ قائم، صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیں : وزیر اعظم

علاقوں کو آفت زدہ

اسلام آباد : شہباز شریف نے مخیر حضرات سے امدادی فنڈ میں سیلاب متاثرہ افراد کی مدد کرنے کی اپیل کردی اور کہا کہ صوبائی حکومتیں متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیں۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ تاریخی بارشوں نے سیلاب کی صورت قیامت صغری برپا کی ہے۔ بلوچستان میں غیر معمولی تباہی ہوئی۔ سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بے تحاشہ نقصانات ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : سیلاب سے متاثرہ ضلع ٹانک کا دورہ، کے پی حکومت امدادی رقم میں اضافہ کرے : وزیر اعظم

ان کا کہنا تھا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود 5 ارب روپے سیلاب متاثرین کیلئے جاری کر دیئے ہیں۔ وفاق نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمر جنسی نافذ کردی۔ صوبائی حکومتوں سے گزارش ہے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیں۔

متعلقہ خبریں