جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

صوبائی سیکریٹری ڈاکٹر بدر جمیل میندرو لاپتہ، اینٹی کرپشن کا لاعلمی کا اظہار

بدر جمیل میندرو

کراچی : صوبائی سیکریٹری ڈاکٹر بدر جمیل میندرو لاپتہ ہوگئے ہیں۔ اینٹی کرپشن نے گرفتاری کی اطلاعات کی تردید کردی ہے۔

صوبائی سیکریٹری ڈاکٹر بدر جمیل میندرو دفتر سے گھر جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے۔ ڈاکٹر جمیل میندرو کل شام آفس سے گھر کے لیے نکلے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : اینٹی کرپشن سندھ نے نہری نظام میں بہتری کے نام پر مالی فراڈ کا بڑا اسکینڈل پکڑ لیا

ڈاکٹر جمیل میندرو کے اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کرکے واقعہ کی تفصیل بتائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آفس سے نکلنے کے بعد آخری لوکیشن ضلع سینٹرل کی ملی ہے، وہیں ان کا نمبر بند ہوگیا۔ اہل خانہ کے مطابق وہ کسی دوست سے ملنے گئے تھے۔

اس معاملے پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے مؤقف سامنے آگیا ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ بدرجمیل میندھرو کو اینٹی کرپشن نے گرفتار نہیں کیا۔ بدر جمیل پر کروڑوں روپے بدعنوانی کے الزامات ہیں۔ چند روز قبل روشن شیخ، بدرجمیل میندھرو اور ظہیرعباس کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

اینٹی کرپشن نے بتایا کہ فرنٹ مین ظہیر عباس نے گرفتاری کے بعد اہم انکشافات کیے۔ بدرجمیل میندھرو کو علم ہوگیا تھا کہ اب مزید مقدمات بھی تیار ہورہے ہیں۔

متعلقہ خبریں