جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل 5؛ 21 غیر ملکی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

کھلاڑیوں

کراچی: پی ایس ایل پلے آف مرحلے میں شرکت کے لیے 21 غیر ملکی کھلاڑی کراچی پہنچ چکے ہیں، کورونا کی وجہ سے غیرملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کے بارے میں خدشات ظاہر کیے جارہے تھے۔

کراچی آنے والے غیرملکی کرکٹرز میں نمایاں نام جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی کا ہے جو پہلی بار پی ایس ایل میں حصہ لیتے ہوئے پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے، ڈوپلیسی کو ویسٹ انڈین کیرون پولارڈ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دیگر غیر ملکی کرکٹرز میں جنوبی افریقہ کے عمران طاہر، رائلے روسو، ڈین ولاز، ڈیوڈ ویزا، کیمرون ڈیلپورٹ، ہارڈس ولجوئن، وین پارنل کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کے چھ کرکٹرز الیکس ہیلز، سمت پاٹل، ایڈم ِلتھ، روی بوپارا، جو ڈینلی اور ثاقب محمود شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑی چیڈوک والٹن، شیرفین ردرفرڈ ، کارلوس بریتھ ویٹ، اسی طرح بنگلہ دیش کے تمیم اقبال بھی ایکشن میں آئیں گے۔

غیرملکی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز آسٹریلوی بلے باز بین ڈنک ہوں گے جنہوں نے لیگ میچز میں جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے شائقین میں مقبولیت حاصل کی تھی۔

متعلقہ خبریں