جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل 5؛ چاروں ٹیمیں ٹرافی اٹھانے کیلئے پر جوش

پی ایس ایل

کراچی: پاکستان سپر لیگ 5 کے بقیہ میچز کے لیے میدان تیار ہوگیا ہے، کھلاڑی ایکشن میں آنے کو بے چین ہیں، آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔

پوائنٹس ٹیبل کی دو ٹاپ ٹیمیں، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز آج دو پہر کو مد مقابل ہونگی، کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث تعطل کا شکار ایونٹ کے بقیہ میچوں کا انعقاد آٹھ ماہ بعد ہورہا ہے۔

چاروں ٹیموں کے کپتان اس چمچماتی ٹرافی کو فضا میں بلند کرنے کے لئے پر عزم ہیں، ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی بہت پرجوش اور بقیہ میچوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں ایونٹ کے پلے آف میچز کے انعقاد پر بہت خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کا اسکواڈ باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم میں بہترین کھلاڑی موجود ہیں اور انہیں مکمل اعتماد ہے کہ بیٹسمین حریف باؤلرزکے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ وہ بطور کپتان اپنی کارکردگی سے اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کو دباؤ سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

متعلقہ خبریں