جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل 5؛ ملتان کو شکست، کراچی فائنل میں پہنچ گیا

کراچی

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے کوالیفائر ون میں ملتان سلطانز کو کراچی کنگز نے شکست دیدی۔

سپراوور میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 14 رنزکا ہدف دیا لیکن ملتان کی ٹیم صرف 9 رنز بناسکی اور کراچی میچ 4 رنز سے جیت گیا۔

آج کے کوالیفائرمیچ کی فاتح ٹیم نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جبکہ ہارنے والی ٹیم کو فائنل میں پہنچنے کا ایک اور موقع ملے گا۔

آج ہارنے والی ٹیم ایلی منیٹر ون میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

پاکستان سپر لیگ فائیو کے کوالیفائر ون میں ملتان شلطان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے، روی بوپارہ 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کراچی کی جانب سے ارشد اقبال اور وقاص مقصود نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں اور عماد وسیم 1 وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، ذیشان اشرف، ایڈم لیتھ، ریلے روسو، روی بوپارہ، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، محمد الیاس، عمران طاہر اور محمد عرفان شامل ہیں۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں عماد وسیم (کپتان)، بابر اعظم، شرجیل خان، الیکس ہیلز، وین پارنیل، چیدوک والٹن، محمد عامر، وقاص مقصود، ردرفورڈ، افتخار احمد اور ارشد اقبال شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی اور ہارنے والی ٹیم لاہور یا پشاور کی فاتح ٹیم کے ساتھ کھیلے گی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث 8 ماہ بعد پی ایس ایل بقیہ میچز کھلیے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں