جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل 5 کے فاتح کا فیصلہ میدان میں ہی ہوگا: پی سی بی

پی ایس ایل

لاہور: پاکستان سپر لیگ کا فیصلہ ناک آؤٹ میچز سے ہی ہوگا، پی سی بی نے واضح کردیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے لیگ میں ٹاپ پر رہنے کی بنیاد پر فاتح کے فیصلے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے فاتح کا فیصلہ میدان میں ہوگا، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز نے بھی لیگ میں ٹاپ ٹیم کو فاتح قرار دینے کی مخالفت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مشتاق احمد کا ملتان سلطانز کو چیمپئن قرار دینے کا مطالبہ

پی سی بی ذرائع کے مطابق بورڈ نے فرنچائز سے مشورے کے بعد لیگ کے فاتح کا فیصلہ ناک آؤٹ مرحلے کی بنیاد پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل سمیت تمام کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں