جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل 5 محض 6 دن دور، شائقین کرکٹ کا جذبہ بھی عروج پر

کراچی: پاکستان سپرلیگ سیزن فائیو کے سپر مقابلوں میں صرف چھ روز باقی، شائقین کرکٹ کا جوش و جذبہ بھی عروج پر پہنچ گیا ہے، ایونٹ کا پہلا ٹاکرا 20 فروری کو کراچی میں ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے سپر ٹاکرے محض 6 دن دور ایونٹ میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں کے اعزاز جیتنے کے لئے پنجے تیز کرنا شروع کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فائیو کے آغاز کا بے چینی سے انتظار ہے: ڈیرن سیمی

ڈیرین سیمی سمیت متعدد بین الاقوامی اسٹارز نے بھی میگا ایونٹ کے لئے پاکستان میں انٹری دے دی ہے، پی ایس ایل کے شائقین بھی سنسنی خیز ٹاکرے دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔

میگا ایونٹ کا پہلا میچ بیس فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں