جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل 5؛ پلے آف میچز کی تیاری، چاروں ٹیموں نے کمر کس لی

میچز کی

کراچی: پاکستان سپر لیگ فائیو کے پلے آف میچز کی تیاری کے لیے چاروں ٹیموں نے کمر کس لی، بورڈ کی جانب سے ٹریننگ اور پریس کانفرنسز کے شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کوویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت میڈیا کو صرف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کی کوریج کی اجازت ہوگی، پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میچز اور فائنل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہیں۔

آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے کھلاڑی حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں پریکٹس سیشن کا آغاز کریں گے۔

شام چھ بجےلاہور قلندرز کے کھلاڑی نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے اور شام ساڑھے سات بجے پشاور زلمی کا معین خان کرکٹ اکیڈمی میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کا آغاز ہوگا۔

متعلقہ خبریں