جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل 5؛ صرف ایک دن بعد چھکے چوکوں کی برسات

پی ایس ایل

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میچز کے لیے تیاریوں کو آخری شکل دے دی گئی ہے، ایونٹ کی چار بہترین ٹیموں کے درمیان ٹائٹل کی جنگ سے قبل کھلاڑیوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے، تاہم کرکٹ شائقین کورونا ایس او پیز کے باعث اسٹیڈیم نہیں آ سکیں گے۔

کورونا وائرس کے سبب 17 مارچ کو پاکستان سپر لیگ کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا، اس وقت پلے آف میچز کا انعقاد ہونا باقی تھا۔

سپر لیگ فائیو کا کورونا کی وجہ سے ملتوی ہونے والا آخری مرحلہ کل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے، کورونا کے پیش نظر شائقین اسٹیڈیم نہیں آ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 5؛ 21 غیر ملکی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

پلے آف مرحلے میں فائنل سمیت چار میچز کھیلے جائیں گے، پہلے روز ملتان سلطانز کراچی کنگز کا جبکہ پشاور زلمی لاہور قلندرز کا سامنا کرے گی۔

پہلے میچ کی فاتح ٹیم 17 نومبر کو ہونے والے فائنل میں جگہ بنالے گی، جبکہ شکست کھانے والی ٹیم 15 نومبر کو دوسرے میچ کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

پاکستان سپر لیگ فائیو میں ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، ملتان سلطان نے دس میں سے چھ میچ جیت کر چودہ پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔

کراچی کنگز گیارہ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، دس پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر لاہور قلندرز براجمان ہے۔ پشاور زلمی نو پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں