جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل 6؛ ایک دن آرام کے بعد آج دو میچز کھیلے جائیں گے

لاہور

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں ایک دن آرام کے بعد آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔

پوائنٹس ٹیبل کی نمبر ون ٹیم لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا جبکہ پشاور زلمی آخری نمبر کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائے گی۔ پہلا میچ 3 بجے سہ پہر کو شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

دن کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا، قلندرز نے اب تک اپنے دونوں میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر رکھی ہے جبکہ ملتان سلطانز کو دونوں میچز میں شکست ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6 میں بابر اعظم اور شرجیل خان نے تاریخ رقم کردی

دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان رات آٹھ بجے کھیلا جائے گا، زلمی کو ایک میچ میں کامیابی مل چکی ہے، لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک جیت سے محروم ہے۔

اب تک لیگ کے چھ میچز مکمل ہو گئے ہیں، تمام شریک ٹیموں نے دو دو میچز کھیلے ہیں۔ لاہور قلندر دونوں میچز جیت کر چار پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ پر پوائنٹس ٹیبل پر حکمرانی کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں