جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل 6؛ مزید چار پاکستانی کھلاڑیوں کو امارات کا ویزہ جاری

ویزہ

پی ایس ایل 6 کے بقیہ مقابلوں کے لیے ایک روز بعد ابو ظہبی میں میدان سجے گا، مزید چار پاکستانی کھلاڑیوں کو امارات کا ویزہ جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمر امین، حماد اعظم، خالد عثمان اور آصف آفریدی کے ویزے جاری ہو گئے، چاروں کرکٹرز کو پہلی دستیاب فلائیٹ سے ابوظہبی پہنچانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 2021 کے بقیہ میچز کا 9 جون سے آغاز، فائنل 24 جون کو ہوگا

ایونٹ میں شرکت کرنے والے صرف ایک کرکٹر عمران رندھاوا کا ویزہ تاحال جاری نہیں ہوا۔

پاکستان سپر لیگ کے باقی میچز کا آغاز بدھ سے ابوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں ہوگا، پہلے میچ میں لاہور قلندر کا سامنا اسلام آباد سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں