جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل 6؛ لاہور قلندرز افغان کرکٹر راشد خان کی خدمات سے محروم

لاہور

کراچی: پاکستان سپر لیگ میں ابتدائی دو میچوں میں شان دار کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے آل راؤنڈر راشد خان کی خدمات سے محروم ہوگئی۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے عالمی نمبر ایک با لر راشد خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جلد ہی پی ایس ایل کو ادھورا چھوڑ کر جارہے ہیں کیونکہ افغانستان کے لیے قومی فرائض کی انجام دہی میں شرکت کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں کیلئے افسوس ناک خبر

انہوں نے کہا کہ وہ لاہور قلندرز اور تمام مداحوں کا تعاون اور پیار دینے پر شکر گزار ہیں۔

خیال رہے کہ افغان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کپتان نے پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں شرکت کی تھی۔

متعلقہ خبریں