جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل 6: محمد رضوان ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

رضوان

کراچی: ملتان سلطانز نے پی ایس ایل سیزن 6 کے لیے محمد رضوان کو کپتان مقرر کردیا۔

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن میں ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر سرِ فہرست رہے مگر پلے آف میچز میں توقعات کے مطابق کارکردگی پیش نہیں کر پائے اور ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

دوسری جانب وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اس وقت کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں، فرنچائز نے ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے بھی فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل پاکستان میں لیکن افتتاحی تقریب استنبول میں ہوگی

ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر ترین کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے ڈومیسٹک کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور کپتان اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں، ٹیم کی بہترین قیادت کرنے والے شان مسعود کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز کی قیادت کا منتظر ہوں، شاہد خان آفریدی، سہیل تنویر اور شان مسعود جیسے سینئر کھلاڑیوں کا ساتھ میسر ہونا خوش آئند ہے، ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ خبریں