جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل 6؛ پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی اٹرز کو شکست دیدی

ایٹرز

کراچی: پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شکستوں کی ہیٹ ٹرک مکمل ہوگئی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کی شاندار اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو جیت کیلئے 199 رنز کا ہدف دیا جو پشاور نے 7 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

لیگ کے آٹھویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے، کپتان سرفراز احمد 81 اور اعظم خان 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ڈو پیلسی نے 37 رنز کا اضافہ کیا۔

پشاور کی جانب سے ثاقب محمود نے 3 اور وہاب ریاض نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

ناکام آغاز کے باوجود پشاور زلمی کی جانب سے حیدر علی نے 50 رنز بنا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا، کامران اکمل 3 اور ٹام کھولر 4 رنز بناسکے۔

اس موقع پر حیدر علی نے اوپنر امام الحق کے ساتھ ملکر اپنی ٹیم کی اننگ کو سنھبالادیا، حیدر علی نے دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 50 رنز اور امام الحق نے 41 بنا کر اپنی ٹیم کی پوزیشن بہتر بنائی، ردر فورڈ نے 36 شیعب ملک 34 رنز بناسکے۔

میچ کے اختتامی لحمات میں کپتان وہاب ریاض نے صرف آٹھ گیندوں پر دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 20 رنز بنا کر پشاور زلمی کی دوسری فتح میں اپنا کردار ادا کیا۔

پشاور زلمی کی ایونٹ میں مسلسل یہ دوسری کامیابی ہے، پشاور زلمی کے حیدر علی کو برق رفتار نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ خبریں