جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل 6؛ غیر ملکی کھلاڑیوں کی کراچی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا

ٹیم

کراچی: پی ایس ایل سیزن 6 کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کراچی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، قومی کھلاڑیوں نے بھی کراچی پہنچنا شروع کردیا۔

سیزن 5 کی فاتح ٹیم کراچی کنگز کے نئے ہیڈ کوچ ہرشل گبز اور تین کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں، کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل جنوبی افریقی کھلاڑی کولن انگرام، ویسٹ انڈین چیڈوک والٹن اور افغان کرکٹر نور احمد بھی کراچی پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کا گانا سن کر میرے بچے ڈر گئے، گانے کیخلاف کیس کرونگا

کراچی کنگز کو مضبوط کرنے کے لئے چار مزید کھلاڑی آج رات تک کراچی لینڈ کرینگے۔ محمد عامر اور کپتان عماد وسیم آج شام تک ٹیم کو جوائن کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6؛ ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان ہوگیا

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی آج رات کراچی پہنچیں گے، پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک، امام الحق، کامران اکمل، محمد عرفان اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی کراچی میں ٹیم کو جوائن کرلیا۔ روی بوپارہ کل جبکہ شرفین ردرفورڈ اور مجیب الرحمان 14 فروری کو کراچی پہنچیں گے۔

متعلقہ خبریں