جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل 6؛ باقی میچز کے شیڈول کا اعلان چند روز میں متوقع

شیڈول

لاہور: پی ایس ایل سیزن 6 کے باقی میچز کے شیڈول کا اعلان چند روز میں متوقع ہے۔

‏ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے باقی میچز کے شیڈول کا اعلان چند روز میں متوقع ہے، ‏پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائز کے ساتھ مشاورت کرلی ہے۔

‏ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی ماندہ میچز پی سی بی نے کراچی میں کرانے کا اعلان کیا ہوا ہے، ‏میچز 23 مئی سے 20 جون کے درمیان کرانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ان تاریخوں میں قرنطینہ کی مدت بھی شامل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے بقیہ میچز 23 مئی سے 20 جون تک کی تاریخیں تجویز

‏ذرائع کا بتانا ہے کہ بائیو سیکور ببل کے لیے برطانوی کمپنی کے ساتھ معاہدہ آخری مرحلے میں ہے، ‏گزشتہ غلطیوں کو سامنے رکھتے ہوئے سخت بائیو سیکور ببل بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں