جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل 6؛ روایتی حریف آج ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے

لاہور

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے سپر میلے جاری ہے، آج کراچی کنگز اور لاہور قلندر کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول یہ میچ شام 7 بجے شروع ہوگا، کراچی کنگز کی ٹیم عماد وسیم کی زیر قیادت جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم سہیل اختر کی کپتانی میں میدان میں اترے گی۔ دفاعی چیمپین کراچی کنگز کو بہتر رن ریٹ پر برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راشد خان کی جگہ سندیپ لمیچانے لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل

دونوں ٹیموں کے تین تین میچز مکمل ہو چکے ہیں، کراچی اور لاہور دو دو میچز جیت کر چار چار پوائنٹس حاصل کرچکی ہیں۔ تاہم دفاعی چیمپین کراچی کنگز کو بہتر رن ریٹ پر برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو باآسانی شکست دیدی

گزشتہ روز پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھ وکٹوں سے جبکہ کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر میچ اپنے نام کیا۔

متعلقہ خبریں