جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل؛عامر یامین انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر، متبادل کون؟

اسکواڈ

کراچی: فٹنس مسائل کے شکار عامر یامین کی جگہ وقاص مقصود کو کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل کردیا گیا۔

آل راؤنڈر عامر یامین ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ایچ بی ایل پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں، کراچی کنگز نے ان کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر وقاص مقصود کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

انتیس سالہ عامر یامین کے ایم آر آئی اسکین کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹر سہیل سلیم نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے بتیس سالہ وقاص مقصود کے نام کی منظوری ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی۔

وقاص مقصود اس سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل دو ہزار انیس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں