جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل فائنل؛ کراچی اور لاہور آج مدمقابل ہوں گے

لاہور

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے سیزن فائیو کی ٹرافی حاصل کرنے کی حتمی جنگ ہوم ٹیم کراچی اور لاہور کے درمیان آج ہوگی، اعداد و شمار کے لحاظ سے ہوم ٹیم کراچی فیورٹ ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اس معرکہ کا آغاز رات آٹھ بجے ہوگا، پہلی بار پی ایس ایل فائنل میں دو روایتی حریف کراچی کنگز اور لاہور قلندرز مدمقابل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل؛ ملتان کو شکست دیکر لاہور نے فائنل میں جگہ بنالی

یہ پی ایس ایل کا ایک تاریخی ٹاکرا ہوگا، پاکستان سپر لیگ میں ہمیشہ ہی کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے گئے میچز شائقین کی بھرپور توجہ کا مرکز رہے۔ اس بار فائنل میں دونوں ٹیموں کا ٹکراؤ ابھی سے ہی کرکٹ کے مداحوں کا جوش بڑھانے لگا ہے۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل کے دس میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے چھ میں کراچی اور چار میں لاہور نے کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ خبریں