جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل 5؛ غیر ملکی کھلاڑیوں کی کراچی آمد کا سلسلہ جاری

کھلاڑی پاکستان

کراچی: پاکستان سپر لیگ 5 (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کراچی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور قلندر کے بین ڈنک، ملتان سلطانز کے ایڈم لیتھ، روی بوپارا اور رائلی روسو، کراچی کنگز کے کیمرون ڈیلپورٹ، ایلکس ہیلز اور چیڈوک والٹن بھی کراچی پہنچ گئے۔

کورونا سے متاثرہ پی ایس ایل فائیو پھر سے کراچی میں سجنے کو تیار ہے، کراچی پہنچنے والے دیگر کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے ثاقب محمود بھی شامل ہیں۔ کراچی پہنچنے پر تمام کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے بقیہ میچزز کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں کا اعلان، فاف ڈوپلیسی بھی لیگ کا حصہ

دوسری جانب قائد اعظم ٹرافی نہ کھیلنے والے مقامی کھلاڑیوں نے بھی اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کرلیا، پاکستان سپر لیگ کے ملتوی شدہ پلے آف میچز کا آغاز 14 نومبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں