جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

پی ایس ایل کے گانے کی ویڈیو کیلئے علی ظفر نے مداحوں سے مدد مانگ لی

علی ظفر

کراچی: علی ظفر نے مداحوں کو پی ایس ایل کے لیے بنائے گانے پر وڈیو بناکر بھیجنے کی دعوت دے دی ہے۔

عوام کی جانب سے پاکستان سپر لیگ سیزن5 کے آفیشل نغمے’’تیارہو‘‘ کی ناپسندیدگی اور عوام کے پرزور اصرار کے بعد علی ظفر نے خود گانا بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

علی ظفر نے سوشل میڈیا پر گانے کے دو ٹیزر جاری کیے جنہیں عوام کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

Bhaee Aa Raha Hai. #bhaeehazirhai

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar) on

گزشتہ روز علی ظفر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے پی ایس ایل 5 کا نیا گانا تیار کرلیا ہے لیکن ویڈیو میں نہیں بناؤں گا بلکہ آپ لوگ یعنی کرکٹ شائقین بناکر بھیجیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل اینتھم: عاصم اظہر نے بھی علی ظفر کی حمایت کردی

علی ظفر نے پیغام میں لکھا آپ سب کو ویڈیو میں میرے ساتھ ڈانس کرنے کا موقع مل سکتا ہے بس آپ کو میری طرح ڈانس کی ویڈیو بناکر مجھے بھیجنی ہے ویڈیو میں علی ظفر نے ڈانس اسٹیپس بھی کرکے دکھائے۔ علی ظفر نے مزید لکھا آئیں مل کر کام کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A little warm up before recording live Dhols. Song in the making! #bhaeehazirhai #lightingalerecords.

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar) on

واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے علی ظفر کے گانے کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا ہے جب کہ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ علی ظفر کا گانا علی عظمت کے علی ظفر پر لگائے جانے والے الزامات کا بہترین جواب ہوگا۔

متعلقہ خبریں