جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل؛ خیبر پختونخوا کے شائقین کیلئے خوشخبری

پی ایس

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے آئندہ ایڈیشن میں پشاور کو بطور پانچواں وینیو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 58 واں اجلاس بذریعہ ویڈیو لنک ہوا جس کی صدارت چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کی۔

بی او جی کو بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز کے رواں سال انعقاد کے لیے منصوبہ بندی کررہے ہیں اور لیگ کے آئندہ ایڈیشن میں پشاور کو بطور پانچواں وینیو شامل کیا جائے گا جب کہ یہ ایڈیشن فروری اور مارچ 2021 میں منعقد ہوگا۔

بورڈ آف گورنرز نے پی ایس ایل کو کمرشل ڈپارٹمنٹ سے علیحدہ کرکے ایک الگ ڈیپارٹمنٹ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

پی ایس ایل کے پراجیکٹ ایگزیکٹو شعیب نوید اس شعبے کی سربراہی جاری رکھیں گے اور وہ اس دوران تمام اسٹیک ہولڈرز سے تعلقات مزید بہتر کرنے اور ایک معیاری ایونٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

اس حوالے سے ایک نگران گروپ تشکیل دیا گیا ہے جس میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو، چیف آپریٹنگ آفیسر، چیف فنانشل آفیسر اور ڈائریکٹر کمرشل شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں