جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل میچ فکسنگ کیس، 3 بکیز کی ضمانت منظور

میچ

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ 2020 میں میچ فکسنگ اور منی لانڈرنگ کے کیس میں بین الاقوامی گروہ سے تعلق رکھنے والے بکیوں میں شامل تین ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان سپر لیگ 2020 میں میچ فکسنگ اور منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت بین الاقوامی گروہ سے تعلق رکھنے والے بکیوں میں شامل تین ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ملزم فیصل، ساجد اور احمد ارمغان کو جیل سے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت کا تینوں ملزمان کو 5،5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، عدالت نے اپنے حکم مزید کہا ہے کہ ملزمان اگر ضمانت غلط استعمال کریں تو ٹرائل کورٹ ملزمان کی ضمانت منسوخ کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 2020 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

ماتحت عدالت تین ماہ میں کیس نمٹائے کیس فیصل عرف چٹا سمیت 13 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔

پی ایس ایل 2020 میں بکیوں نے ایک کرکٹر سے بھی رابطہ کیا تھا دبئی اور بین الاقوامی بکیوں کے گروہ نے پاکستان کی بدنامی کا پلان بنایا تھا ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز اور اہم شواہد حاصل کیے تھے۔

متعلقہ خبریں