جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل سیزن 5 میں شرکت کا منتظر ہوں، شین واٹسن

سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن پاکستان آنے کو تیار ہیں، انہوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں شرکت کے لیے رجسٹریشن بھی کروادی ہے۔ آسٹریلیا کے شین واٹسن، نیوزی لینڈ کے مچل میکلنگن اور ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران پلاٹینم کٹیگری میں شامل ہوگئے ہیں اور انگلینڈ کے اسٹیفن فن نے گولڈ کٹیگری کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے۔

2020 میں ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 5 کے حوالے سے سابق آسٹریلین کرکٹر شین واٹسن کا کہنا تھا کہ میں پی ایس ایل سیزن 5 میں شرکت کی غرض سے پاکستان روانگی کا منتظر ہوں۔ گذشتہ ایڈیشن کے دوران کراچی میں میچز کھیلنا ایک شاندار تجربہ تھا۔

شین واٹسن کا کہنا تھا کہ گذشتہ ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹائٹل جتوانا میرے کیرئیر کا یادگار لمحہ رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 2020 کی گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کٹیگری کے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل

شین واٹسن حال ہی میں آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر بنے ہیں لیکن اس سے قبل بھی وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تمام ایڈیشنز میں شرکت کرچکے ہیں

ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران، نیوزی لینڈ کے مچل میکلنگن اور انگلینڈ کے اسٹیفن فن بھی اس سے قبل لیگ کا حصہ رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 6 دسمبر کو ہوگی اور لیگ کے لیے رجسٹریشن ونڈو 21 نومبر کو بند ہوگی۔ لیگ کے لیے ری ٹینشن ونڈو بھی یکم دسمبر کو بند ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں