پی ایس ایل کے فائنل میں افتتاحی تقریب کے موقعے پر نازیہ حسن کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا



کراچی: پاکستان سپر لیگ فور کی اختتامی تقریب میں نازیہ حسن کو خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ فور میں جب افتتاحی تقریب کا آغاز ہوا تھا تو گلوکاروں نے ماضی کے کامیاب گانے ’ڈسکو دیوانے‘ پر پرفارم کیا تھا اور گلوکار زوہیب حسن نے بغیر اجازت ’ڈسکو دیوانے گانے کا استعمال کیا اور ساتھ ساتھ برہمی کا بھی اظہار کیا تھا اور قانونی کارروائی کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

لیکن اب پی ایس ایل انتظامیہ اور گلوکار زوہیب حسن نے تمام اختلافات کو دور کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کی اختتامی تقریب جو کہ 17 مارچ کو ہونی ہے اس منصوبہ بندی کرلی ہے۔ اور اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ پی ایس ایل فور کی اختتامی تقریب میں ان کی بہن اور ان کا کامیاب گانا ’دوستی‘ پرفارم کیا جائے گا۔ اور ساتھ ساتھ تقریب کے دوران ’ڈسکو دیوانے‘ کے نازیہ حسن کو خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا۔