جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

پی ٹی اے نے 19 کمپنیوں کو موبائل فونز بنانے کی اجازت دیدی

موبائل فونز

کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 19 کمپنیوں کو موبائل فونز بنانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر ٹو جی، تھری جی اور فور جی موبائل فونز بنانے کی اجازت دی گئی ہے، اس اقدام سے پاکستانی صارفین کے لیے کم قیمت والے ہینڈسیٹ میسر آسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے چوری اور گمشدہ فون بلاک کرنے کیلئے نیا نظام نافذ کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی نے بتایا کہ ابتدائی طور 10سالوں کے لیے موبائل فون بنانے کی اجازت دی گئی ہے، اجازت کے تحت مینوفیکچررز اپنے برانڈز بھی تشکیل دے سکیں گے۔ پاکستان میں تیار موبائل ڈیوائسز فروخت کے علاوہ برآمد بھی کیے جاسکتے ہیں۔

پی ٹی اے کا مزید کہنا تھا کہ موبائل مینوفیکچرنگ پلانٹس روزگار کے نئے مواقع کا سبب بنیں گے، پاکستانی صارفین کے لیے کم قیمت والے ہینڈسیٹ میسر آسکیں گے۔

متعلقہ خبریں