جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی ٹی اے نے جنوری 2019 سے اب تک 50 ملین موبائل فونز بند کیئے

اسلام آباد : پی ٹی اے نے پاکستان میں غیر قانونی طریقوں سے لائے گئے 50 ملین فون بند کردیئے ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے جنوری سے اب تک 50 ملین موبائل فون بند کر دیئے ہیں۔ بند ہونے والے موبائل فونز میں 32 ملین موبائل فونز جی ایس ایم اے درست ہیں جبکہ 18 ملین غیر تعمیل ڈیوائسز شامل ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ جن موبائل فونز کو بند کیا ہے، وہ غیر قانونی طریقوں سے پاکستان لائے گئے تھے، جس کی وجہ سے پاکستان کو سیکیورٹی خطرات کے علاوہ مالی نقصان ہورہا تھا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی تفصیلات کے مطابق نومبر 2019 تک 165.4 ملین لوگ موبائل فون استعمال کر رہے ہیں۔ وہ موبائل فون جو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق رجسٹر ہیں انہیں چلنے دیا گیا ہے۔

غیر قانونی طریقوں سے چلائے جانے والے تمام فونز کو 15 جنوری کو بند کردیا گیا تھا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون ٹیکس کلیکشن سے حکومت نے 11 بلین روپے کی رقم اکٹھی کی ہے۔

متعلقہ خبریں