جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پاکستان بھر میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس ڈاؤن، صارفین کو مشکلات کا سامنا

پی ٹی سی ایل

لاہور: ملک بھر میں پی ٹی سی ایل سروسز ڈاؤن ہونے سے نجی اداروں، گھروں اور دفاتر کے پی ٹی سی ایل نیٹ سروسز متاثر ہوگئے ہیں۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسئلے کی اطلاع دی گئی ہے، معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، ڈیٹانیٹ ورک میں مسئلے کی وجہ سے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں خرابی آج صبح سامنے آئی ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، اٹک، پشاور، مردان میں بھی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے، شمال اور جنوب کے ڈیٹا نیٹ ورک میں خرابی پیدا ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں تکنیکی خرابی سامنے آئی ہے جس سے ملک بھر میں صارفین کو انٹرنیٹ اور فون سروسز کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشیں:سندھ حکومت کا متاثرہ اضلاع کے لئے فوری طور پر 30 لاکھ روپے جاری کرنے کا فیصلہ

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ اور فون سروسز صبح 7بجے سے متاثر ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اکثر شہروں میں بھی انٹرنیٹ سروس متاثر ہیں۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ آپٹیکل فائبر کا ٹرانسمیشن نیٹ ورک ایک شہر کو دوسرے شہر سے جوڑتا ہے جس میں خرابی کے باعث صارفین کی بڑی تعداد سروسز کی تعطلی سے پریشان ہے۔

متعلقہ خبریں