جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے مل کر قوم کو بے وقوف بنایا ہے: سراج الحق

سراج

لاہور: سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے مل کر قوم کو بے وقوف بنایا، اب رونے دھونے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی اقتدار کی لڑائی سے معاشی بحران پیدا ہوا، ملک کا بچہ بچہ آج مقروض ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کا حکومتی اتحادی جماعتوں کو مشترکہ انتخابی نشان لوٹا دینے کا مطالبہ

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے مل کر قوم کو بے وقوف بنایا، اب رونے دھونے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ باہر سے ڈگریاں لے کر آنے والوں نے ملک کو تباہ کیا، بجٹ میں قوم کے ساتھ جھوٹ بولا گیا۔

متعلقہ خبریں