جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پی ٹی آئی کا آج پورے ملک میں احتجاج کا اعلان

پاکستان

لاہور: حماد اظہر کا کہنا ہے کہ عوام نے امپورٹڈ حکومت کو رد کردیا ہے، پورے پاکستان میں آج احتجاج ہوگا۔

رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی تحریک ہتھکنڈوں سے نہیں روکی جاسکتی، پہلے بھی کہا تھا کہ الیکشن مسئلے کا حل ہے، امپورٹڈ حکومت کے رویے کے خلاف ہر جگہ احتجاج ہوا۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہم اب بھی کہہ رہے ہیں کہ عوام سے فریش مینڈیٹ لیا جائے، عوام نے امپورٹڈ حکومت کو رد کردیا، پورے پاکستان میں آج احتجاج ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: جلسے کا مقام تبدیل، عثمان ڈار کو آزاد نہ کیا تو ذمہ دار حکومت ہو گی : شفقت محمود

ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی کو 40 فیصد مہنگا کر دیا گیا، امپورٹڈ حکومت کا عزت سے جانے کا ارادہ نہیں ہے، آج کی حرکت بزدلی ظاہر کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں