اسلام آباد : ہائیکورٹ میں عمران خان کی گرفتاری روکنے کے لئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔
درخواست کے مطابق عدالت نے عمران خان کی گرفتاری روک کر ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا کہا۔ عمران خان عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے لیے نکلے تو ان کی لاہور میں رہائش گاہ پر پولیس نے حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : مجھے انتخابات سے باہر کرنے کے لیئے ابھی گرفتار کیا جائے گا : عمران خان
درخواست کے مطابق پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس جانے والے راستے بند کر رکھے ہیں۔ پولیس ایسے مقدمات میں گرفتاری چاہتی ہے، جن کا عمران خان کو علم ہی نہیں۔ عِمران خان کی کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے کے عمل کو عدالتی اجازت سے مشروط کیا جائے۔