جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی ٹی آئی نے کرپشن کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے : بلاول بھٹو زرداری

پچھلے تمام ریکارڈ

اسلام آباد : بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اتنی کرپشن کردی کہ اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو ملکی تاریخ کی سب سے کرپٹ سرکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ شروع میں ہی حکومت کو بتادیا تھا کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے مگر عمران خان نہیں مانے اور ملکی معیشت تباہ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کی طوفانی ملاقاتیں، عید کے بعد حکومت کو سرپرائز دینے کیلئے سرگرم

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کے وعدے کے ساتھ اقتدار میں آئی اور اتنی کرپشن کردی کہ اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کی بیساکھیوں پر کھڑی حکومت چند پھونکوں کی مار ہے۔

متعلقہ خبریں