جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ دوبارہ پولنگ کی جائے، دوبارہ گنتی کا فائدہ نہیں: فواد چودھری

تحریک انصاف کا مطالبہ

اسلام آباد: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ دوبارہ پولنگ کی جائے، دوبارہ گنتی کا فائدہ نہیں، ہم چاہتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایس او پیز پر سب سے کم عملدرآمد سندھ اور خصوصاً کراچی میں ہوا، ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے میں سب سے آگے اسلام آباد ہے۔ کراچی میں ایس او پیز پر عمل درآمد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، سندھ حکومت ایس او پیز پر عمل کرانے میں کامیاب نہیں ہوئی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کراچی کے اثرات سارے ملک میں جاتے ہیں، آج سب سے زیادہ اموات پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں، الیکشن کمیشن نے کراچی میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم دیا ہے۔

تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ دوبارہ پولنگ کی جائے، دوبارہ گنتی کا فائدہ نہیں، الیکشن کمیشن نےانتخابات میں کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن پر تنقید نہیں کررہے لیکن اس پر عمل درآمد کی ضرورت ہے، ہم چاہتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا نہیں چاہتے، مریم اور بلاول جیسی نابالغ قیادت ہم پر مسلط ہوگئی ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست خاتمے کے قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کی درخواست منظور، این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں میں لاک ڈاؤن کا مقصد مثبت کیسز میں کمی لانا ہے، الیکشن کمیشن ای وی ایم مشین استعمال کرسکے گا۔ الیکشن کمیشن اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کیلئے کام کرے گا، ای ووٹنگ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق ملے گا، ای وی ایم مشین کے ذریعے 20 منٹ میں پورے حلقے کا نتیجہ آجائے گا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کے چار پہلو ہیں، جیسے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانا چاہے ویسے الیکشن کمیشن نے اب تک نہیں کیا،

بھارتی الیکشن کمیشن نے غیر سنجیدہ رویہ انتخابات میں دکھایا جس سے مثبت کیسز بڑھے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے بھی ووٹنگ میں کمی آئی ہے، اتنے کم ووٹوں کے ساتھ اسمبلی میں آجانا تماشا لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کراچی میں دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کرتی ہے، ہمارے ہاں الیکشن کمیشن کو بہت ہی ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں مریم اور بلاول کی وجہ سے نابالغ لیڈرشپ مسلط ہو رہی ہے، ن لیگ اورپیپلز پارٹی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق نہیں دینا چاہتے۔

متعلقہ خبریں