جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی ٹی آئی حکومت چھ ماہ میں چلی جائے گی : بلاول بھٹو

کراچی : بلاول بھٹو نے حکومت کے 6 ماہ میں جانے کی پیش گوئی کردی، انہوں نے کہا کہ حکومت ٹھیکے پر لی گئی ہے، ان کے پاس کوئی اختیار نہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت چھ ماہ میں چلی جائے گی۔ حکومت ٹھیکے پر لی گئی ہے، ان کے پاس کوئی اختیار نہیں۔

پی پی چیئرمین نے واضح کیا کہ پاور شیئرنگ کے لیے کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ بھی عمران خان کی طرح پارلیمنٹ کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی۔ پنجاب کےعوام کو جب ضرورت پڑی ان کے لیڈرغائب ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا عہد بہت اہم ہوتا ہے، امید ہے کہ شہباز شریف جلد واپس آئیں گے۔

متعلقہ خبریں