جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے کوئی اعتراض نہیں ہے: فرخ حبیب

فارن فنڈنگ

لاہور: فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ کے حوالے سے کوئی اعتراض نہیں ہے، الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی نے تمام ریکارڈ جمع کرایا ہے۔

رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی سالانہ 32 ارب ڈالر بھجواتے ہیں، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس کی بیرون ملک تنظیمیں بھی ہیں، کچھ دیر پہلے پی ڈی ایم ارکان الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ کے حوالے سے کوئی اعتراض نہیں ہے، پی ٹی آئی نے پولیٹیکل فنڈ ریزنگ کی بنیاد رکھی۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی نے تمام ریکارڈ جمع کرایا ہے، پڑھے لکھے جاہلوں کو جواب دیتا ہوں یہ فارن فنڈنگ نہیں ممنوعہ فنڈنگ ہے، فارن فنڈنگ پر صرف ایک پارٹی پر اب تک پابندی لگی ہے، عمران خان نے بطور کھلاڑی اپنا لوہا منوایا ہے، پیپلزپارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی کا فیصلہ بھی ایک ساتھ سنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں فارن ایجنٹ کے طور پر عمران خان کی 2 کمپنیاں موجود ہیں: شاہد خاقان

ان کا کہنا تھا کہ عارف نقوی پاکستانی ہیں، انہوں نے اربوں ڈالر کی کمپنی بنائی، دبئی میں فنڈریزر ہوا، عارف نقوی نے اپنے کرکٹ کلب سے پیسہ بھیجا، عارف نقوی نے بینکنگ چینلز کے ذریعے پیسہ پی ٹی آئی کو بھیجا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں ہماری فنڈ ریزنگ پر کبھی تحقیقات نہیں ہوئیں، ن لیگ، پیپلز پارٹی نے ابھی تک اپنا ریکارڈ جمع نہیں کرایا، ووٹن کرکٹ کلب سے جو پیسہ آیا وہ ڈکلیئرڈ ہے، ن لیگ، پیپلزپارٹی نے ابھی تک اپنا ریکارڈ جمع نہیں کرایا، پیپلزپارٹی نےالیکشن کمیشن سے 11 اکاؤنٹس چھپائے، پیپلزپارٹی کی جانب سے 36 کروڑ کا حساب نہیں دیا جارہا۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کیا الیکشن کمیشن قانون کے مطابق کام نہیں کررہا، 36 کروڑ کے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے 64 کروڑ روپے کے فنڈز کا ریکارڈ نہیں مل رہا، ہوسکتا ہے کہ ن لیگ کے اکاؤنٹس میں پیسے قطر سے آگئے ہوں، بینظیر کی کتاب میں نواز شریف نے انکے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے اسامہ سے پیسے لیے۔

متعلقہ خبریں