جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پی ٹی آئی کمزور نہیں ہوئی سندھ میں اور زیادہ مضبوط ہو رہی ہے: حلیم عادل شیخ

حلیم

سکھر: حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، سندھ میں ایک جج اگر محفوظ نہیں تو عوام بیچاری کہاں جائے۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا قافلہ سکھر پہنچ گیا، حلیم عادل شیخ نے پی ٹی آئی ناردرن سندھ کے صدر طاہر حسین شاہ اور گوہر کھوسو کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، ہائی کورٹ کے سینیئر جسٹس آفتاب گورڑ کو ملنے والی دھمکیوں کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں، سندھ میں ایک جج اگر محفوظ نہیں تو عوام بیچاری کہاں جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی حلیم عادل شیخ کو سندھ کا دورہ کرنے کی ہدایت

ان کا کہنا تھا کہ صالح پٹ میں ایک صحافی اجے لالوانی کو بے رحمی سے قتل کیا گیا، پولیس ایکٹ 2019 کے تحت پولیس افسران کو مفلوج بنادیا گیا ہے۔ مجھے ڈیڑھ سے دو ماہ تک جیل میں قید رکھا گیا، پی ٹی آئی کمزور نہیں ہوئی سندھ میں اور زیادہ مضبوط ہو رہی ہے، شہر شہر میں ہمارا شاندار استقبال ہوا ہے۔

حلیم عادل شیخ دعا بھٹو اور دیگر کے ہمراہ کراچی سے سکھر پہنچے، استقبال میں پی ٹی آئی کارکن اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

متعلقہ خبریں